تھانہ ماڈل ٹاون بورے والا میں تجربہ کار تفتیشی افسران کی کمی

بورے والا(نمائندہ خصوصی)تھانہ ماڈل ٹاون بورے والا میں تجربہ کار تفتیشی افسران کی کمی،مقدمات کی تفتیش تعطل کا شکار،ناتجربہ کار تفتیشی افسران کی وجہ سے صحیح خطوط پر مقدمات کی تفتیش ناممکن ہو گئی،ڈی پی او وہاڑی سے تجربہ تفتیشی افسران کی تعیناتی کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق بورے والا کے سب سے اہم تھانہ ماڈل ٹاون جسے گزشتہ روز ایک جدید بلڈنگ میں منتقل تو کر دیا گیا لیکن اس تھانے میں تجربہ کار تفتیشی افسران نہ ہونے کی وجہ سے ناصرف انصاف کے حصول میں رکاوٹ بن چکی ہے بلکہ مقدمات کی تفتیش صحیح خطوط پر ہونا ناممکن نظر آ رہا ہے تھانے میں تعینات نئے پروموٹ ہونے والے ناتجربہ کار تفتیشی افسران مقدمات کی تفتیش کی اہلیت نہیں رکھتے اور بیشتر مقدمات کی تفتیش تعطل کا شکار ہے اس صورتحال میں مقامی سیاسی،سماجی،کاروباری اور دیگر نمائندہ تنظیموں نے ڈی پی او وہاڑی سے تھانہ ماڈل ٹاون میں تجربہ کار تفتیشی افسران کی فوری تعیناتی کا مطالبہ کیا ہے۔