عمران خان کا ملک دشمن ایجنڈا کھل کر پوری قوم کے سامنے بے نقاب ہو گیا۔عرفان دولتانہ

بورے والا(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ(ن) کے سابق ارکان پنجاب اسمبلی میاں عرفان عقیل دولتانہ اور ملک نوشیر خاں لنگڑیال نے کہا ہے کہ ہماری ریڈ لائن پاکستان اور پاک فوج ہیں اسکے خلاف کوئی بھی شرپسندی ہرگز برداشت نہیں کریں گے کور جناح ہاوس،پی ٹی وی پشاور،جی ایچ کیو اور دیگر قومی املاک کو نقصان پہنچانے والوں کو عبرت کا نشان بنانا ہو گا عمران خان کا ملک دشمن ایجنڈا کھل کر پوری قوم کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے وکلاء برادری نے ہمیشہ ملک کے آئین اور قانون کے تحفظ کیلئے قربانیاں دی ہیں اور اس وقت ملک جس صورتحال سے گزر رہا ہے وکلاء پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی کہ ملک میں امن اور اسکی سلامتی کیلئے حکومت اور ملکی اداروں کے شانہ بشانہ شرپسندی کے خلاف اپنا کردار ادا کریں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے بار روم میں وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صدر بار ہمایوں شکیل چیمہ،سابق صدور بار سردار ساجد احمد ڈوگر،جاوید شاہین،رانا عبدالرحیم اور دیگر وکلاء راہنماوں نے بھی قومی اداروں پر حملہ اور پاک فوج کے خلاف زہریلا پراپیگنڈا کرنے والوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔