ضلع بھر میں انسداد ڈینگی سرگرمیوں کو تیز کیا جائے۔سید آصف حسین شاہ

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں انسداد ڈینگی سرگرمیوں کو تیز کیا جائے اور بوگس رپورٹس سے گریز کیا جائے محکمہ صحت سمیت تمام متعلقہ ادارے ڈینگی کے انسداد کو یقینی بنائیں انسداد ڈینگی مہم کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ نے کہا کہ انسداد ڈینگی ٹیمیں تمام ہاٹ سپاٹس باقاعدگی سے مانیٹرنگ کرتے ہوئے لاروا اور مچھر کی تلفی یقینی بنائیں انسداد ڈینگی ٹیمیں گھروں،جوہڑوں،تالابوں،نرسریوں،قبرستانوں،کاٹھ کباڑ خانوں اور سروس اسٹیشنز،فیکٹریز کی سرویلنس میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتیں جہاں کہیں لاروا کا شبہ ہو فوری سیمپل لے کر ٹیسٹ کیلئے لیبارٹری بھیجوایا جائے ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ نے مزید کہا کہ انسداد ڈینگی احتیاطی تدابیر بارے عوام کو آگاہی دینے کا سلسلہ بھی جاری رکھا جائے عوام کے تعاون سے انسداد ڈینگی سرگرمیوں کو بڑھائیں اجلاس میں ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد فاضل نے انسداد ڈینگی سرگرمیوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر صدیق احمد ایس این اے منیب ڈوگر اور دیگر محکموں کے افسران موجود تھے۔