پاکستان کسان اتحاد کی جانب سے پاک فوج کے حق میں ریلی،پاک فوج کے حق میں نعرے

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)پاکستان کسان اتحاد کے عہدیداران و کارکنان کی جانب سے پاک فوج کے حق میں ریلی نکالی گئی،ریلی کے شرکاء نے پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے،تفصیلات کے مطابق پاکستان کسان اتحاد کے کارکنان نے مرکزی صدر ملک ذوالفقار اعوان کی زیر قیادت پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی جو پاکستان کسان اتحاد کے دفتر سے شروع ہو کر پریس کلب کے سامنے اختتام پذیر ہوئی،ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کسان اتحاد کے جنرل سیکرٹری چوہدری مہران اور مرکزی صدر ملک ذوالفقار اعوان کا کہنا تھا کہ پاک فوج ہماری ریڈ لائن ہے اور پاکستان کے کسان کسی کو بھی یہ ریڈ لائن کراس کرنے کی اجازت نہیں دیں گے،پورے ملک کے کسان پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں انکا مزید کہنا تھا کہ پاک فوج کے شہداء ہمارا فخر ہیں اور ان ماوں کو سلام پیش کرتے ہیں جن کے لختِ جگر اس دھرتی کی حفاظت کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر چکے ہیں۔