بورے والا کے نوجوان کھلاڑی نے نیشنل گیمز میں دو گولڈ میڈل جیت لئے

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)سٹی آف سپورٹس اینڈ ایجوکیشن بورے والا سے تعلق رکھنے والے پاکستان آرمی کے کھلاڑی نے نیشنل گیمز میں دو گولڈ میڈل جیت لئے،تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں جاری 34 ویں نیشنل گیمز میں ملک شہباز احمد جن کا تعلق سٹی آف سپورٹس اینڈ ایجوکیشن بورے والا کے نواحی گاؤں سے ہے اور وہ پاکستان آرمی کی ٹیم کا حصہ ہیں تائیکوانڈو کے مقابلوں اپنے مدمقابل کھلاڑیوں کو شکست دیکر دو گولڈ میڈل جیت لئے ملک شہباز احمد اس سے پہلے بھی کوریا اور نیپال میں ہونے والے مقابلوں میں سلور،براؤنز میڈل جبکہ چائنا آن لائن مقابلوں میں گولڈ میڈل جیت چکے ہیں سیاسی سماجی کاروباری کھیلوں کی تنظیموں اور سول سوسائٹی کے عہدیداروں نے نیشنل گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے اس کے مزید کامیابیاں حاصل کرنے کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔