ڈی سی اور ڈی پی او وہاڑی کی سول سوسائٹی کے ہمراہ میجر طفیل شہید کے مزار پر حاضری

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)یوم شہداء تکریم پر ڈی سی وہاڑی اور ڈی پی او وہاڑی کی سول سوسائٹی کے ہمراہ میجر طفیل شہید کے مزار پر حاضری،پھولوں کی چادریں چڑھائیں اور شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا،تفصیلات کے مطابق یوم شہداء تکریم کے حوالہ سے ڈی سی وہاڑی سید آصف حسین شاہ اور ڈی پی او وہاڑی عیسی خاں سکھیرا نے اسسٹنٹ کمشنر عبدالباسط صدیقی اور پیٹرن انچیف سول سوسائٹی نیٹ ورک شیخ شہزاد مبین کے ہمراہ میجر طفیل شہید نشان حیدر کے مزار پر حاضری دی اور شہید کے مزار پر پھولوں کی چادریں چڑھائیں شہید کے مزار پر فاتحہ خوانی کی اور شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وطنِ عزیز پاکستان کے میں امن و امان کے قیام اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے دی جانے والی شہداء کی لازوال قربانیوں کو کبھی بُھلایا نہیں جا سکتا اس حوالے سے پولیس،افواجِ پاکستان،رینجرز،ایف سی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں کے شہداء کا کردار ناقابلِ فراموش ہے اس موقع پر مرکزی انجمن تاجران کے صدر چوہدری محمد صغیر رامے اور چیئرمین چاچا محمد اسلم کی قیادت میں تاجروں نے بھی شہید کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔