رانا عامر کریم کی کاوش سے گورنمنٹ کالج کیلئے 5 کروڑ کے فنڈز جاری

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)گورنمنٹ کالج بورے والا کی تعمیر و مرمت اور سیوریج سسٹم کیلئے 5 کروڑ روپے کے فنڈز جاری،وزیر اعلی پنجاب کے سیکرٹری کوآرڈینیشن رانا عامر کریم کی خصوصی کاوش سے فنڈز کی منظوری پر شہریوں کی جانب سے اظہار تشکر،تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ بوائز کالج بورے والا انتظامیہ کی درخواست پر وزیر اعلی پنجاب کے سیکرٹری کوآرڈینیشن رانا عامر کریم خاں کی خصوصی کاوش سے پنجاب حکومت نے کریسنت ہال کی مرمت کیلئے 1 کروڑ 91 لاکھ 31 ہزار روپے،ہاسٹل بلاک کی تعمیر ومرمت کیلئے ایک کروڑ 74 لاکھ 80 ہزار روپے اور کالج کے بیرونی حصہ کے روڈز،سیوریج سسٹم اور ٹف ٹائلز کی تعمیر و مرمت کیلئے ایک کروڑ 28 لاکھ 22 ہزار روپے سمیت 5 کروڑ روپے کی خطیر رقم کی منظوری دیتے ہوئے ٹینڈر بھی جاری کر دیئے ان ترقیاتی کاموں کی تکمیل کا دورانیہ 3 ماہ مقرر کیا گیا ہے رانا عامر کریم خاں کی اس خصوصی کاوش سے خطیر فنڈز کی منظوری پر کالج انتظامیہ،سول سوسائٹی،انجمن تاجران،بار ایسوسی ایشن اور دیگر نمائندہ شہری تنظیموں نے انکا شکریہ ادا کیا ہے۔