محمد مرتضیٰ نور کھیلوں کے فروغ کیلئے خیر سگالی سفیر نامزد

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)ضلع وہاڑی سے تعلق رکھنے والے مرتضیٰ نور کھیلوں کے فروغ کیلئے خیر سگالی سفیر نامزد،تفصیلات کے مطابق ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹیز آف پاکستان (ایپسپ) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور نیشنل کوآرڈینیٹر انٹر یونیورسٹی کنسورشیم فار پروموشن آف سوشل سائنسز پاکستان محمد مرتضیٰ نور جو پاکستانی یونیورسٹیوں کا سب سے بڑا نیٹ ورک ہے کو پاکستان بھر کے یونیورسٹی کیمپسز میں ای سپورٹس اور صحت مند سرگرمیوں کو مزید فروغ دینے کیلئے ایلیٹ اسپورٹس پاکستان کی جانب سے خیر سگالی سفیر کے طور پر نامزد کیا گیا ہے نامزدگی کے خط کے مطابق انہیں اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں دو دہائیوں سے زائد طویل شراکت کے اعتراف میں خیر سگالی سفیر کے طور پر نامزد کیا گیا ہے خاص طور پر ان کا سماجی علوم کے فروغ اور پرامن ترقی کیلئے پہلا روڈ میپ تیار کر کے یونیورسٹی کیمپسز میں نوجوانوں کی موثر اور بامعنی مصروفیات کو یقینی بنانے کی خدمات،یونیورسٹی کیمپسز کو مطلوبہ کھیلوں کے سامان کی فراہمی،کیمپسز میں اسٹوڈنٹ سوسائٹیز،سپورٹس کلبوں کو مضبوط کرنا،شاہ عبداللطیف یونیورسٹی،بینظیر بھٹو یونیورسٹی لیاری میں پہلے اسٹوڈنٹ سوسائٹیز سینٹر کا قیام،متعدد کھیلوں کی سہولیات،انٹرنیشنل اسٹوڈنٹ کنونشنز کے تین کامیاب ایڈیشنز کا انعقاد،اسلام آباد،لاہور اور کراچی میں نیشنل اسٹوڈنٹ سوسائٹیز نیٹ ورک کی تشکیل،پاکستان بلکہ پوری دنیا میں ہم نصابی اور صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دینے جیسی خدمات کو سراہا گیا ہے۔