پٹرولیم مصنوعات میں کمی کے باوجود ٹرانسپورٹرز کی من مانیاں عروج پر

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)پٹرولیم مصنوعات میں حالیہ واضح کمی کے باوجود ٹرانسپورٹرز کی من مانیاں ہٹ دھرمی عروج پر،ڈیزل میں کمی بھی مسافروں کی کسی سہولت اور بچت کا باعث نہ بن سکی سیکرٹری آر ٹی او سمیت ارباب اختیار ٹرانسپورٹرز سے بھاری نذرانے لیکر خاموش تماشائی بن گئے،تفصیلات کے مطابق ایک لمبے عرصے بعد پٹرولیم مصنوعات میں کمی کی صورت میں غریب عوام کو ملنے والی خوشیاں اس وقت ماند پڑ گئیں جب ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں واضح کمی کی بجائے آٹے میں نمک کے مصداق کمی کر کے مسافروں کی مشکلات برقرار ہی رکھیں سیکرٹری آر ٹی او بھی پٹرولیم مصنوعات میں کمی کے ثمرات غریب عوام اور مسافروں تک پہچانے کی بجائے ٹرانسپورٹرز کا آلہ کار بنے ہوئے ہیں ٹرانسپورٹرز نے 30 روپے کی واقح کمی کے باوجود بہاولپور سے لاہور جانے والی اے سی بسوں کے کرایوں میں صرف 50 روپے کی معمولی کمی کی ہے جس پر مسافروں اور عوام نے شدید احتجاج کیا مسافروں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے پر کرایوں میں خاطر خواہ اضافے پر بھی سیکرٹری آر ٹی اے اور دیگر ادارے خاموش رہتے ہیں اور اب جبکہ ڈیزل کی قیمت میں واضح کمی کے باوجود کرایوں میں آٹے میں نمک کے برابر کمی پر بھی ذمہ دار اداروں کی مجرمانہ خاموشی پرعام شہریوں اور وزیر اعلی پنجاب سے کرایوں میں کمی کا مطالبہ کیا ہے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے