امریکن لائسیٹف سکول میں شہداء پولیس کے بچوں کیلئے فیس میں 100 فیصد رعائت

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)پولیس اور امریکن لائسیٹف سکول بورے والا کے درمیان ایم او یو سائن،شہداء پولیس کے بچوں کو فیس میں 100 فیصد جبکہ حاضر و ریٹائرڈ پولیس ملازمین کے بچوں کیلئے 88 فیصد رعائت کا معاہدہ طے پا گیا اس سلسلہ میں ڈی پی او وہاڑی عیسی خاں سکھیرا اور ڈائریکٹر امریکن لائسٹف سکول برگیڈیئر(ر) سید عامر ہاشمی نے ایم او یو پر دستخط کئے اس ایم او یو کے مطابق پولیس شہداء کے بچوں کیلئے فیس میں سو فیصد اور ریٹائرڈ و حاضر سروس ملازمین کو فیس میں 88 رعایت ملے گی اس موقع پر ڈی پی او وہاڑی محمد عیسی خاں سکھیرا نے کہا کہ پولیس کے جوان دن رات عوام کے جان و مال کی حفاظت میں سربکف ہیں ان کے بچوں کو بہترین تعلیمی سہولیات فراہم کر کے ان کے روشن مستقبل کے خواب کو پورا کرنے کیلئے وہاڑی پولیس کی طرف سے اقدامات جاری ہیں اور مختلف تعلیمی اداروں کے ساتھ فیس میں ڈسکاؤنٹ کے ایم او یو سمیت ویلفیئر فنڈ کا وافر استعمال کیا جا رہا ہے سکول آمد کے موقع پر سکول کے بچوں اور انتظامیہ نے ڈی پی او وہاڑی محمد عیسیٰ خان سکھیرا اور ڈی ایس پی بورے والا محمد عمر فاروق کا پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے پر جوش استقبال کیا جبکہ بچوں نے اپنے ٹیلنٹ کا بھی مظاہرہ کیا پولیس کی بہترین کارکردگی اور عام آدمی کو احساس تحفظ کی فراہمی کے حوالے سے بچوں نے پولیس کو خراجِ تحسین بھی پیش کیا گیا ڈی پی او وہاڑی محمد عیسیٰ خان نے سکول کے مختلف سیکشن کا دورہ بھی کیا جبکہ آخر میں ڈائریکٹر لائسیٹف کیڈٹ سکول بورے والا بریگیڈیر (ر) عامر ہاشمی نے ڈی پی او وہاڑی محمد عیسیٰ خان اور ایس ڈی پی بورے والا محمد عمر فاروق کو اعزازی شیلڈ بھی پیش کی۔