پیپلز پارٹی کے سابق ایم این اے اصغر جٹ نے عمران خان کی گرفتاری کو ظلم قرار دے دیا

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)پیپلز پارٹی کے راہنماء و سابق ایم این اے چوہدری اصغر علی جٹ نے عمران خان کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں فوری طور پر رہا کیا جائے رینجرز کی طرف سے انکی گرفتاری وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی ذاتیات کا نتیجہ ہے اور وہ ذاتیات پر اتر آئے ہیں شہباز شریف اور رانا ثناء اللہ نے عمران خان کو گرفتار کر کے ظلم کیا ہے میری پیپلز پارٹی کی قیادت سے اپیل ہے کہ وہ اس گرفتاری کے خلاف کھڑی ہو کیونکہ پیپلز پارٹی نے کبھی کسی سیاسی مخالف سے ایسا ظلم نہیں کیا چیئرمین آصف علی زرداری مفاہمت کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں پیپلز پارٹی کی قیادت کو اس گرفتاری کی مذمت کرنی چاہیئے اور حکومت سے علیحدگی اختیار کر لینی چاہیئے ملکی اداروں کو بھی اس بات کا نوٹس لینا چاہیئے کہ بغیر کسی جرم کے عمران خان کو کیوں گرفتار کیا گیا ہے انکے خلاف کوئی الزام تھا بھی تو اسکی پہلے انکوائری کی جاتی اسکے بعد عدالت میں پیش کیا جاتا عدالت فیصلہ کرتی کہ انہیں گرفتار کرنا چاہیئے تھا کہ نہیں میں انکی فوری رہائی کا مطالبہ کرتا ہوں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری کردہ اپنے آڈیو بیان میں کیا۔
