عمران خان کی گرفتاری کے خلاف سینکڑوں کارکنان کا احتجاج اور دھرنا

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)عمران خان کی گرفتاری کے خلاف سینکڑوں کارکنان اور شہری سڑکوں پر نکل آئے،لاری اور پی آئی لنک سے دہلی ملتان روڈ بلاک کر دی،گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں،حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی،تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے خلاف سینکڑوں کارکنان اور عام شہری سڑکوں پر نکل آئے جنہوں نے لاری اڈا کو چاروں اطراف سے بند کر دیا جبکہ درجنوں کارکنان نے پی آئی لنک پل پر رکاوٹیں کھڑی کر کے قومی شاہراہ دہلی ملتان روڈ بھی بلاک کر دی جس سے گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں پی ٹی آئی امیدوار صوبائی اسمبلی سردار خالد نثار ڈوگر،سنیئر راہنماوں چوہدری اعجاز اسلم،ملک فرقان یوسف کھوکھر،سٹی سینئر نائب صدر شہباز بھٹی،سیکرٹری انفارمیشن کامران شاہد،تحصیل جنرل سیکرٹری چوہدری رمضان جٹ،یوتھ ونگ کے صدر حمزہ بٹ اور جنرل سیکرٹری مرزا نعیم امجد کی قیادت میں مشتعل کارکنان کی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی اور عمران کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا گیا پی ٹی آئی راہنماوں کا کہنا تھا کہ حکومت نے عمران کو گرفتار کر کے ہماری ریڈ لائن کراس کی ہے اب کارکنان خاموش نہیں رہیں گے اور ہر حکومتی انتقامی کاروائی کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے عمران خان کی رہائی تک احتجاج جاری رہے گا۔