آئی جی پنجاب کے حکم پر ضلع وہاڑی کی سات پولیس چوکیاں ختم

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)آئی جی پنجاب کے حکم پر ضلع وہاڑی کی سات پولیس چوکیاں ختم کر دی گئیں،گاڑیاں اور عملہ متعلقہ تھانوں کے سپرد،تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی او وہاڑی عیسی خاں سکھیرا نے ضلع وہاڑی کی سات پولیس چوکیاں ختم کر دیں ختم کی جانے والے پولیس چوکیوں میں تھانہ گگومنڈی کی پولیس چوکی جملیرا،تھانہ شیخ فاضل کی پولیس چوکی نثار بوٹا،تھانہ صدر کی پولیس چوکی ڈلن بنگلہ اور پولیس چوکی 457 (ای بی)،تھانہ صدر وہاڑی کی پولیس چوکی48 (ڈبلیو بی)،تھانہ مترو کی پولیس چوکی دکوٹہ اور تھانہ صدر میلسی کی پولیس چوکی جلہ جیم شامل ہیں ان تمام چوکیوں کی گاڑیاں اور عملہ متعلقہ پولیس اسٹیشنوں کے سپرد کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔