تھانہ ماڈل ٹاون پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی،5 کلو چرس برآمد

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)تھانہ ماڈل ٹاون پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی،لاکھوں روپے مالیت کی 5 کلو سے زائد چرس برآمد،تین منشیات فروش گرفتار،مقدمات درج،تفصیلات کے مطابق ڈی پی او وہاڑی عیسی خاں سکھیرا کی ہدایت پر ڈی ایس پی محمد عمر فاروق کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ ماڈل ٹاون ناصر محمود نے اپنی ٹیم کے ہمرہ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے بڑے نیٹ ورک میں شامل تین منشیات فروشوں شوکت علی،عمران عرف چنی اور اقبال کو گرفتار کر کے انکے قبضہ سے مجموعی طور پر لاکھوں روپے مالیت کی 5 کلو گرام چرس برآمد کر کے انکے خلاف مقدمات درج کر لئے۔
