مرکزی جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی اسد عمر نے پی پی 234 کا ٹکٹ زاہد اقبال کو جاری کر دیا

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی ہدایت پر مرکزی جنرل سیکرٹری اسد عمر نے وہاڑی کے حلقہ پی پی 234 کا ٹکٹ زاہد اقبال چوہدری کو جاری کر دیا،واضح رہے کہ یہ حلقہ پنجاب کے ان 12 حلقوں میں شامل تھا جن کے ٹکٹ زیر التوا تھے ان ٹکٹوں کے حصول کی دوڑ میں “ہیوی ویٹ سیاست دان” شامل تھے جن میں وہاڑی سے ممبر قومی اسمبلی طاہر اقبال چوہدری کے بھائی مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی زاہد اقبال چوہدری،سابق ایم این اے آفتاب خان کھچی،ایم این اے اونگ زیب خاں کھچی اور سابق صوبائی وزیر جہانزیب خان کھچی کے بھائی شہزاد خان کھچی،سابق ایم این اے و صدر پی ٹی آئی جنوبی پنجاب نور خان بھابھہ کے بیٹے سلمان بھابھہ ضلعی جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی اور سابق ممبر صوبائی اسمبلی جاوید اقبال کھچی بھی ٹکٹ کے خواہش مند تھے اور 5 مرتبہ ایم پی اے رہنے والے سرگانہ کے کھچی صاحبان کے جانب سے محمد خان کھچی شامل تھے۔

