موجودہ جدید دور میں صحافت کی اہمیت اور بھی بڑھ گئی ہے۔احمد شیر زمان ڈوگر

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)اسسٹنٹ کمشنر(یو ٹی) ڈاکٹر احمد شیر زمان ڈوگر کی پریس کلب بورے والا آمد،تمام ممبران کوعید کی مبارک باد دی،بورے والا کے سپوت نوجوان اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر احمد شیر زمان ڈوگر نے اپنے والد انٹیلی جنس آفیسر سردار طاہر نوید ڈوگر اور چھوٹے بھائی سردار شاہ جہاں ڈوگر کے ہمراہ پریس کلب کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پریس کلب کے ممبران کو عید کی مبارک باد دی اس موقع پر ملک کے معروف نعت خواں سید لیاقت حسین گیلانی اور سابق سیکرٹری پریس کلب میاں ظفر اقبال بھی موجود تھے اسسٹنٹ کمشنر احمد شیر زمان ڈوگر نے کہا کہ صحافت ملک کا ایک اہم ستون ہے اس لئے صحافیوں پر بہت بڑی ذمہ داری بھی عائد ہوتی ہے کہ وہ سوسائٹی میں پائی جانے والی معاشرتی ناہمواریوں اور مسائل کی حل کے لئے پوری ایمانداری سے اپنے قلم کا استعمال کریں موجودہ جدید دور میں صحافت کی اہمیت اور بھی بڑھ گئی ہے ملک اور قوم کو صحیح سمت پر لیجانے میں صحافی بہت اہم کردار ادا کر سکتے ہیں اللہ پاک نے مجھے جس منصب پر بٹھایا ہے میری پوری کوشش ہو گی کہ میں اس منصب کے ساتھ صحیح انصاف کروں جس کیلئے میرے والدین اور بزرگوں کی تربیت بہت زیادہ مدد گار ثابت ہو گی۔