میرا اپنے بھتیجے سابق ایم این اے اصغر جٹ سے کوئی تعلق نہیں۔چوہدری نذیر جٹ

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)پی ٹی آئی کے سینئر راہنماء و سابق ایم این اے چوہدری نذیر احمد جٹ نے اپنے بھتیجے سابق ایم این اے اصغر علی جٹ سے مکمل لاتعلقی اختیار کر لی،اصغر جٹ نے مجھ سے پوچھے بغیر پیپلز پارٹی کے ٹکٹ سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے،پیپلز پارٹی سے الیکشن فنڈز کے لالچ میں الیکشن لڑ کر ہماری سیاسی ساکھ کو متاثر کرنا چاہتا ہے چوہدری نذیر احمد جٹ نے پریس کلب بورے والا میں ہنگامی پریس کانفرنس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انکے بھتیجے کی اپنی الگ سیاسی شناخت نہیں ہے اور جس حلقہ سے وہ الیکشن لڑ رہا ہے اس حلقہ میں ہمارا ذاتی اور پارٹی کا جو بھی ووٹ بنک ہے پارٹی پالیسی کے تحت پارٹی کے نامزد امیدوار کو ہی ملے گا اصغر جٹ سیاسی نابالغ ہے جس کی اپنی یہ بھی حیثیت نہیں کہ وہ کونسلر کا الیکشن بھی لڑ سکے پیپلز پارٹی نے اپنے ٹکٹ ہولڈرز کو 50،50 لاکھ روپے دینے کا جو لالچ دیا ہے اسی لالچ کے تحت اصغر جٹ آج صوبائی حلقہ سے پیپلز پارٹی کا امیدوار بنا گیا بڑوں کی نافرمانی اور احسان فراموشی کرنے والا کبھی کسی میدان میں کامیاب نہیں ہو سکتا میں حلقہ پی پی 230 کو بتا دینا چاہتا ہوں کہ اگر میرا نام لیکر میرا بھتیجا ووٹ مانگے یا کسی سے رقم کا لین دین کرے تو عوام سوچ سمجھ کر فیصلہ کریں عوام اسکے دھوکے یا فراڈ میں نہ آئیں ہم پارٹی پالیسی کے پابند ہیں پارٹی نے جسے بھی ٹکٹ دیا ہے اسی کی حمایت کریں گے۔
