وہاڑی کی لیگی ایم پی اے فرح منظور کی جانب سے گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا کر اقدام خود کشی
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)وہاڑی کی لیگی ایم پی اے فرح منظور کی جانب سے گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا کر اقدام خود کشی،فرح منظور کو تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال ملتان منتقل کر دیا گیا،تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ(ن)کی رکن صوبائی اسمبلی فرح منظور رند اپنی رہائش گاہ واقع 27 بھٹہ لڈن روڈ میں بیہوش پائی گئیں جنہیں فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال وہاڑی منتقل کیا گیا اور ڈاکٹروں نے انکا معدہ واش کرنے کے بعد حالت نہ سنبھلنے پر تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال ملتان منتقل کر دیا ڈاکٹرز کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق فرح منظور رند نے گندم میں رکھنے والی گولیاں کھائی ہیں جس سے آئندہ 24 گھنٹے تک انکی جان کو شدید خطرہ ہے تاہم نشتر ہسپتال میں انکی حالت نازک بیان کی جارہی ہے دریں اثناءفرح منظور رند سابق ضلعی صدر خواتین ونگ مسلم لیگ(ن)شہزادی بلوچ کی صاحبزادی ہیں 2005 سے 2013ضلعی صدر خواتین ونگ اپنی خدمات سرانجام دیتی رہی ہیں خواتین کیلئے خدمات کے پیش نظر مریم نواز نے تہمینہ دولتانہ کی سفارش پر 2013 انتخابات میں اسپیشل سیٹ پر ایم پی اے منتخب کروایا فرح منظور رند کی شادی لاہور کی نجی پبلسٹی کمپنی کے مالک شیخ محمدافضل کے ساتھ 2003 میں ہوئی فرح منظور کے ہاں تاحال کوئی اولاد نہیں ہے اہل علاقہ کے مطابق فرح منظور کا لوگوں سے لین دین کا تنازعہ چل رہا تھا خاندانی ذرائع کے مطابق فرح منظور رند شوگر اور بلڈ پریشر لو ہونے کے باعث بے ہوش ہوئی ہیں۔