تعلیمی اداروں میں طلباءتنظیموں کی سرگرمیوں اور انتخابات پر پابندی بلاجواز ہے ۔ صداقت خان
بورے والا(محمد شیر خاں کھچی)انجمن طلباءاسلام کے ڈویژنل راہنما خان صداقت خان نے کہا ہے کہ انجمن طلباءاسلام ایک غیر سیاسی طلباءتنظیم ہے جس نے تعلیمی اداروں میں اسلحہ کلچر کا خاتمہ کرکے طلباءکی اسلامی اصولوں کے مطابق تربیت کو ترویج دی ہے،ایک سچا اور پکا عاشق رسول ہمیشہ امن اور بھائی چارے کا امین ہوتا ہے،تعلیمی اداروں میں طلباءتنظیموں کی سرگرمیوں اور انتخابات پر پابندی بلاجواز ہے اگر طلباءیونین پر پابندی ختم کر دی جائے تو طلباءمیں قائدانہ صلاحتیں پیدا ہونگی،اے ٹی آئی طلباءکے حقوق کی ضامن تنظیم ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے”یوم تشکیل انجمن“کے حوالہ سے”ایمرا“آفس میں منعقدہ کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے سابق نائب صدر رانا نصر اللہ خاں،ضلعی ناظم اے ٹی آئی سردار محمد کاشف ڈوگر،مرکزی راہنما چوہدری اظہر گھمن اور دیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پر سابق ضلعی ناظم ملک عامر بغداد،عثمان جمیل بھٹی،میڈیا کوآرڈینٹر شہباز اکرم،محمد راشد وٹو،رانا آفتاب اسلم اور دیگر راہنماﺅں کے علاوہ طلباءکی کثیر تعداد نے شرکت کی تقریب میں”یوم تشکیل انجمن“کے حوالہ سے کیک بھی کاٹا گیا۔