جرائم کے خاتمہ کیلئے عوام پولیس سے تعاون کریں۔سہیل صابر چوہدری

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)سابق چیئرمین سی پی ایل سی وہاڑی سہیل صابر چوہدری نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ڈسٹرکٹ پولیس کی کامیاب کاروائیاں قابل تحسین ہیں خصوصاً تحصیل بورے والا میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی محمد عیسیٰ خان سکھیرا کی سرپرستی میں سب ڈویژنل پولیس آفیسر بورے والا محمد عمر فاروق بلوچ کی قیادت میں پولیس کی انٹی کرائم مہم کے دوران جرائم پیشہ سفاک ڈاکوؤں کے خاتمہ سے جرائم کی لہر میں کافی حد تک کمی واقع ہوئی ہے اور لوگوں نے سکھ کا سانس لیا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں گزشتہ روز اپنے آفس میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ڈی پی او محمد عیسیٰ خان سکھیرا کی قیادت میں ضلع وہاڑی کی پولیس کو جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھرپور کاروائیوں پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ ان کی قیادت میں پولیس جرائم کے خاتمے کیلئے متحرک رہے گی سابق ضلعی چیئرمین نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ جرائم کے خاتمہ کیلئے پولیس سے تعاون کریں اور جرائم پیشہ عناصر پر نگاہ رکھیں اور ان کی اطلاع پولیس کو دیں۔