ورلڈ بنک منصوبہ،میونسپل کمیٹی میں درجہ چہارم کی نوکریوں میں سیاسی مداخلت

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)ورلڈ بنک ماڈل سٹی منصوبہ کیلئے میونسپل کمیٹی میں درجہ چہارم ملازمین کی نوکریوں میں سیاسی مداخلت،سیاسی نمائندوں کی سفارش پر بھرتیوں کے منصوبے پر کام شروع،سفارش نہ رکھنے والے درخواست گزاروں کی حق تلفی کا پلان بن گیا،حکومت سےمیرٹ پر شفاف تقرریوں کو یقینی بنانے کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق بورے والا کو ماڈل سٹی بنانے کیلئے جاری ورلڈ بنک کے منصوبے کے تحت کنٹریکٹ کی بنیاد پر درجہ چہارم ملازمین کی بھرتیوں کا اختیار میونسپل کمیٹی کو ملتے ہی سیاسی راہنماوں نے اپنے منظور نظر افراد کو بھرتی کروانے کیلئے میونسپل کمیٹی حکام پر دباو بڑھا دیا اور اپنے اپنے حصے کی سیٹیں مانگ لی ہیں جس کے بعد دیگر میرٹ پر آنے والے درخواست گزاروں میں شدید مایوسی پھیل گئی ہے ورلڈ بنک کے پروگرام پی ایم ڈی ایف سی کی میرٹ پالیسی کو سیاسی دباو کے تحت روندنے کے اس منصوبے پر درخواست گزاروں نے وزیر اعلی پنجاب اور دیگر اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔