ضلع وہاڑی پولیس کو جدید کمپیوٹرائزڈ سسٹم سے منسلک کرنے کا معاہدہ طے پا گیا

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)ضلع وہاڑی پولیس کو جدید کمپیوٹرائزڈ سسٹم سے منسلک کرنے کا معاہدہ طے پا گیا،پوائیویٹ کمپنی آئی ٹیکنالونی کے ساتھ معاہدے پر دستخط ہو گئے،بین الاقوامی معیار کے مطابق گاڑیوں کی ٹریکنگ اور لوکیشن نئے نظام سے منسلک ہو گی،تفصیلات کے مطابق ڈی پی او وہاڑی محمد عیسی خاں سکھیرا نے ضلع وہاڑی پولیس کی استعداد کار بڑھانے اور انکی کمپیوٹرائزڈ ٹریکنگ سسٹم کے تحت مکمل مانیٹرنگ کیلئے ایک پرائیویٹ کمپنی آئی ٹیکنالوجی سے ایک معاہدہ طے پا گیا یہ کمپنی ضلعی ہیڈ کوارٹر کنٹرول روم میں ایک نیا نظام متعارف کروائے گی جس کے ذریعےابتدائی طور پر ضلع کے تمام تھانہ جات،ایلیٹ اور کرائم سین سمیت 56 گاڑیوں میں ٹریکرز انسٹال کیے گئے ہیں اس نئے فلیٹ مینجمنٹ سسٹم کا مقصد پولیس کی کارکردگی اور رسپانس ٹائم کو بہتر بنانا ہے جس سے پولیس کی گاڑیوں کو پٹرولنگ کے مطابق فیول کی فراہمی میں بھی مدد ملے گی اور سنگین کرائم کی صورت میں بذریعہ ٹریکر چیک کرنے کے بعد نزدیک ترین گاڑی کو موقع پر بھیجا جا سکے گا یہ نیا سسٹم 15 کی کال پر رسپانس کو بھی مانیٹر کرے گا اس کے علاوہ لائیو لوکیشن سمیت گزشتہ سفر کی ہسٹری بھی معلوم کی جا سکے گی ڈی پی او وہاڑی محمد عیسی خاں سکھیرا کے مطابق اس نئے کمپیوٹرائزڈ سسٹم کے تحت سٹریٹ کرائم کی روک تھام اور گشت کے نظام کو مزید موثر بنانے میں بھر پور مدد ملے گی۔