کسی بھی ہنگامی صورتحال سے پہلے اپنی سیفٹی یقینی بنائیں۔ساجد حسین گوندل

بورے والا(محمد شیر خان کھچی سے)ایس ای میپکو سرکل وہاڑی ساجد حسین گوندل نے کہا ہے کہ کوئی بھی ہنگامی صورتحال کسی اہلکار کی زندگی کو خطرے میں ڈالنے کا جواز نہیں بن سکتی سب سے پہلے اپنی سیفٹی یقینی بنائیں اور اس کے بعد کام کریں،سیفٹی کے بغیر ہر گز کوئی کام نہ کریں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈویژنل آفس بورے والا میں منعقدہ سیفٹی سیمینار میں ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے کیا سیمینار سے ایکسین میپکو ڈویژن بورے والا چوہدری محمد اکرم،ایس ڈی او چوہدری شاہد پرویز،ایس ڈی او سیفٹی رانا کامران،زونل چیئرمین یونین شاہد باری چوہان،انور حسین بھٹی اور سٹیج سیکرٹری خالد محمودعقیل نے بھی خطاب کیا اس موقع پر میپکو سب ڈویژن کے ایس ڈی اوز رشید الرحمن،ظفر علی گجر،محمد عاطف بھٹی،چوہدری ساجد خورشید،کامران گجر،محمد امین،مبین احمد،قیصر بھٹی،منظور احمد لغاری،شوکت علی اور دیگر ملازمین کی بڑی تعداد موجود تھی ایس ای ساجد حسین گوندل نے بہترین کارکردگی پر لائن مین شفیق کو پہلا انعام 5 ہزار،دوسرا انعام زاہد بلال لائن مین کو 3 ہزار اور تیسرا انعام محمد اصغر کو 2 ہزار روپے اپنی طرف سے دیا۔