اینٹی کرپشن پنجاب نے ایم این اے طاہر اقبال کو طلب کر لیا

وہاڑی(نمائندہ خصوصی)ایم این اے وہاڑی اینٹی کرپشن کے ریڈار پر آ گئے،ایم این اے تحریک انصاف چوہدری طاہر اقبال طلب،اینٹی کرپشن پنجاب نے چوہدری طاہر اقبال کو 14 اپریل صبح 10 بجے طلب کر لیا،طاہر اقبال نے 22-2021 میں لوکل گورنمنٹ وہاڑی سے گرانٹ جاری کرائی ٹینڈر سکیم نمبر 9 کے تحت کرم پورہ کی گلیوں کو پختہ اور سیوریج ڈالنا تھا لیکن چوہدری طاہر اقبال نے ملی بھگت سے منصوبے کا سائیڈ پلان تبدیل کرایا محکمہ لوکل گورنمنٹ کے افسران کی ملی بھگت سے ناقص میٹریل استعمال کرایا جس سے طاہر اقبال نے سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا۔