ضلعی انتظامیہ اور حساس اداروں کا چینی مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

بورے والا(نمائندہ خصوصی)ضلعی انتظامیہ اور حساس اداروں کا چینی مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،ضلع بھر میں 2560 چینی کی بوریاں قبضہ میں لی گئیں،اڈا پکھی موڑ رضوان عرفان کریانہ کے گودام سے 380 بوری،ٹبہ سلطان پور میں تین کریانہ سٹوروں سے ذخیرہ شدہ 2 ہزار بوری جبکہ میلسی کریانہ سٹور سے 180 بوری ذخیرہ شدہ چینی ضبط کی گئی بعدازاں ذخیرہ اندوزوں سے 10 لاکھ 15 ہزار جرمانہ بھی وصول کیا گیا ڈپٹی کمشنر وہاڑی نے کہا کہ ذخیرہ اندوزی کے ذریعے مصنوعی قلت اور مہنگائی کی کوشش ناکام بنائیں گے۔
