رانا توقیر احمد کو آئی جی پنجاب کی طرف سے تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)چند ماہ قبل نواحی گاوں 265 (ای بی) میں معصوم بچی ایمان فاطمہ کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کر کے اسکی نعش تالاب میں پھینکنے کے واقعہ میں سیکورٹی برانچ بورے والا کے انتہائی محنتی اور ایماندار اہلکار رانا توقیر احمد نے سفاک ملزم تک پہنچنے میں اہم کردار ادا کیا تھا رانا توقیر احمد خاں کی اس کارکردگی پر گزشتہ روز آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے اپنے دفتر میں ناصرف تعریفی سرٹیفیکیٹ بلکہ 25 ہزار روپے نقد انعام سے بھی نوازا رانا توقیر احمد خاں کی محکمانہ کارکردگی پر مقامی سول سوسائٹی نیٹ ورک،پی ایم اے،بار ایسوسی ایشن،انجمن تاجران اور دیگر سٹیک ہولڈرز نے مبارک باد دی ہے۔