وہاڑی پولیس نے 10 خطرناک امن دشمنوں سے دوران مقابلہ چھٹکارا حاص کیا۔محمد عیسی خاں

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)ڈی پی او وہاڑی محمد عیسی خاں سکھیرا نے کہا ہے کہ ضلع وہاڑی پولیس نے جرائم کی بڑھتی ہوئی شرح کو دیکھتے ہوئے شہریوں کی زندگیاں اجیرن بنانے والے 10 خطرناک امن دشمنوں سے دوران مقابلہ چھٹکارا حاصل کیا سرکل پولیس بورے والا کے ڈی ایس پی محمد عمر فاروق بلوچ نے اپنی پیشہ وارانہ مہارت کی بدولت پوری جانفشانی سے ایک مضبوط ٹیم کے ہمراہ اندھے قتل کی دو وارداتوں جن میں تین افراد جان سے گئے انکا سی سی ٹی وی کیمروں اور دیگر جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے سراغ لگایا تھانہ گگومنڈی کےدوہرے قتل کے جنونی ملزم افضل گھوڑا کو گرفتار کرنے کیلئے جب اسکے گھر ریڈ گیا تو اس نے گرفتاری دینے کی بجائے خود کشی کر لی جبکہ تھانہ سٹی کے اندھے قتل میں ملوث شوٹرز کا بھی سراغ لگا کر انہیں گرفتار کر لیا ڈی پی او وہاڑی نے مزید بتایا کہ گزشتہ روز تھانہ ماڈل ٹاون کے علاقہ گلشن رضا ٹاون میں گھر کے اندر ایک مبینہ ڈکیتی کی واردات میں خاتون خانہ کو فائرنگ سے زخمی کرنے کے واقعہ کو پولیس نے چند ہی گھنٹوں میں ٹریس کر لیا اس واقعہ میں زخمی خاتون کا خاوند ملوث نکلا جس نے کرایہ کے شوٹرز کو بلوا کر ناصرف دو لاکھ کی ڈکیتی کروائی بلکہ اپنی بیوی کو قتل کروانے کیلئے اس پر شوٹرز سے فائرنگ کروائی تمام ملزمان اسلحہ سمیت گرفتار کر لئے گئے ہیں ڈی پی او وہاڑی عیسی خاں سکھیرا نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ایک ماہ میں ضلع وہاڑی سے 14 جرائم پیشہ گروہوں کے 41 ارکان کو گرفتار کر لیا جن کے قبضہ سے ایک کروڑ 8 لاکھ سے زائد مالیت کا مال مسروقہ اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا بھاری اسلحہ بھی برآمد کیا ہے جو شخص شہریوں پر بندوق اٹھائے گا اس سے ہماری کھلی جنگ ہے اور امن کے قیام کیلئے ہم آخری حد تک جانے کو تیار ہیں۔