پولیس مقابلہ،ڈکیتیوں میں ملوث خطرناک ڈاکو اپنی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)تھانہ صدر کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلہ،قتل اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث خطرناک ملزم شہباز لوڑھی اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک،ملزم کے ساتھیوں نے اسے پولیس حراست سے چھڑوانے کیلئے پولیس پر فائرنگ کر دی،فائرنگ کی زد میں آ کر ملزم شہباز مارا گیا،اس کے ساتھی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس کا تعاقب جاری ہے یاد رہے کہ چند روز قبل ڈی ایس پی بورے والا محمد عمر فاروق بلوچ کی سربراہی میں تھانہ صدر پولیس نے ملزم شہباز لوڑھی جو کہ نواحی گاوں 146 (ای بی) میں دوران ڈکیتی ماسٹر طالب حسین کے بیٹے کے قتل کی واردات میں ملوث تھا اسے گرفتار کیا تھا اور تھانہ صدر پولیس اسے دوران تفتیش ریکوری کیلئے لے جا رہی تھی کہ اسکے ساتھیوں نے چھڑانے کیلئے فائرنگ کر دی واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی محمد عمر فاروق بلوچ نے بھاری نفری کے ہمراہ فرار ہونے والے ملزمان کا تعاقب شروع کر دیا۔