روڈ سیفٹی آگاہی کے متعلق پنجاب کالج کے طلباء نے ٹریفک ڈیوٹی سنبھال لی

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)روڈ سیفٹی آگاہی کے متعلق پنجاب کالج کے طلباء نے ٹریفک ڈیوٹی سنبھال لی،ٹریفک کو رواں دواں رکھنے اور عوام میں شعور بیدار کرنے کیلئے طلباء ٹریفک کے نظام کو چلاتے رہے،طلباء کے ساتھ کالج سٹاف بھی موجود،شہریوں میں ٹریفک قوانین بارے ہینڈ بل بھی تقسیم،تفصیلات کے مطابق پنجاب کالج بورے والا کی طرف سے محکمہ ٹریفک پولیس سے ملکر ٹریفک قوانین اور حادثات کی روک تھام بارے آگاہی کے حوالہ سے کالج کے طلباء کے 10 روزہ تربیتی سیشن مکمل ہونے کے بعد کالج کے طلباء نے ڈائریکٹر پنجاب کالج پروفیسر مجید اکبر سندھو،ڈی ایس پی ٹریفک وہاڑی وسیم اعجاز،ٹریفک سرکل انسپکٹر خالد محمود،انچارج ٹریفک بورے والا مجتبی رشید،ٹریفک ایجوکیشن عملہ اور کالج سٹاف کی زیر نگرانی لاری اڈا چوک پر ٹریفک کا نظام سنبھال لیا مختلف شاہراہوں پر طلباء کے گروپس ٹریفک کے نظام کو چلاتے رہے اور شہریوں کو ٹریفک قوانین پر عملدرآمد اور حادثات سے بچاو بارے آگاہی بھی دیتے رہے اس موقع پر ٹریفک سرکل انسپکٹر خالد محمود کا کہنا تھا کہ اگر اسی طرح ہماری نوجوان نسل کو ٹریفک قوانین بارے آگاہی دی جائے اور وہ اس آگاہی کو ٹریفک عملہ سے ملکر عوام تک پہنچائیں تو ممکنہ حد تک ٹریفک قوانین کی عمل داری اور حادثات سے بچا جا سکتا ہے ہر شہری کو چاہیئے کہ وہ روڈ سیفٹی پروگرام کے مطابق عمل کرنے میں اپنا کردار ادا کرے جس سے ٹریفک کے مسائل میں کمی واقع ہو گی۔