ضلع بھر میں اب تک آٹے کے 8 لاکھ تھیلے تقسیم ہو چکے ہیں۔سید آصف حسین

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)ڈپٹی کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ نے کہا ہے کہ ضلع بھر کے 12 آٹا تقسیم مراکز پر 8 لاکھ تھیلے مفت تقسیم کر دیئے گئے ہیں،بورے والا قائد اعظم سٹیڈیم سنٹر ضلع کا سب سے بڑا سنٹر ہے جہاں پر خواتین اور مردوں کیلئے کل 51 کاونٹر بنائے گئے ہیں جہاں صبح 6 بجے سے عملہ شہریوں میں آٹا تقسیم کرتا ہے بورے والا سنٹر پر کئے گئے انتظامات مثالی ہیں جبکہ شہریوں کی تعداد کو دیکھتے ہوئے مقرر کردہ 22 ہزار تھیلوں کے کوٹہ کو بڑھا دیا گیا ہے تا کہ دور دراز سے آنے والی خواتین کو آٹے کی ہر ممکن فراہمی یقینی بنائی جا سکے آٹے کے حصول کیلئے آنے والے افراد کو چاہیئے کہ وہ نظم و ضبط کا مظاہرہ کریں ہر حقدار شہری کو آٹے کی ہر ممکن فراہمی یقینی بنائے جائے گی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے قائد اعظم سٹیڈیم میں قائم مفت آٹا تقسیم مرکز کے دورہ کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر عبدالباسط صدیقی،ڈی ایس پی محمد عمر فاروق،ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن سید ماجد علی شاہ،چیف آفیسر امتیاز احمد جوئیہ اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔