پی ڈی ایم نے رانا تنویر جیسے بدزبان انسان کو وزیر تعلیم لگایا گیا ہے۔صائمہ نورین

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)پی ٹی آئی خواتین ونگ کی ضلعی صدر مس صائمہ نورین نے کہا ہے کہ اس ملک کی بدقسمتی اس سے بڑھ کر اور کیا ہو گی کہ رانا تنویر جیسے بدزبان انسان کو وزیر تعلیم لگایا گیا ہے،رانا تنویر کی جانب سے پارلیمنٹ کے فلور پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان،انکی بیگم اور والد اکرام الله نیازی سے متعلق بے ہودہ گفتگو قابل مذمت ہے،پی ڈی ایم کی جماعتوں میں موجود ایسے بدزبان قومی سیاست کو آلودہ کر رہے ہیں انکو شرم آنی چاہئیے پی ڈی ایم میں شامل چند سیاسی خاندان جو تین دہائیاں اقتدار پر قابض رہے جان بوجھ کر عمران خان کے احتساب کے تقاضے کا جواب گالی گلوچ اور ذاتیات سے دیتے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عمران خان ان کی لوٹ کھسوٹ کی وجہ سے ان کو چور کہتا ہے جس پر یہ منی ٹریل دینے کی بجائے عمران خان کی ذاتیات پر اتر آتے ہیں گالم گلوچ کرتے ہیں الیکشن کمیشن سے لیکر باقی سب اداروں کو انہوں نے یرغمال بنایا ہوا ہے اب غیر آئینی طریقے سے سپریم کورٹ پر شب خون مارنے کی مذموم کوشش کی گئی ہے عمران خان کا مقابلہ کرنا ہے تو سیاست کے میدان میں آ کر کریں الیکشن میں آئیں اور اپنی حیثیت دیکھ لیں گے یہ چھوٹے قد کے سیاسی بونے لوگ ہیں عمران خان سے کبھی نہیں جیت سکتے ہیں اگر پی ڈی ایم کی جماعتیں عمران خان پہ کردار کشی کرنے سے باز نا آئیں گی تو پاکستان تحریک انصاف کے ورکرز اور عوام ان کو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گی۔