ڈی ایس پی عمر فاروق کی کاروائی،خواتین کو جھانسہ دیکر سمیں فروخت کرنے والا گروہ گرفتار

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)ڈی ایس پی عمر فاروق نے آٹا،چینی راشن دلوانے کا جھانسہ دیکر سادہ لوح خواتین سے انگوٹھے لگوا کر موبائل کمپنی کی سمیں فروخت کرنے والا گروہ گرفتار کر لیا،نیشنل ایکشن پلان کے مطابق فرنچائز سنٹر کے علاوہ سمیں فروخت کرنا جرم ہے،گروہ کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی ہو گی،ڈی ایس پی،تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی بورے والا محمد عمر فاروق نے قائد اعظم سٹیڈیم میں آٹا تقسیم سنٹر پر ایک پک اپ وین پر موبائل کمپنی کے بینرز لگا کر خواتین کو سمیں فروخت کرنے پر گاڑی میں سوار تین افراد کو حراست میں لیکر چھان بین کی تو معلوم ہوا کہ یہ گروہ آٹا کے حصول کیلئے آنے والی سادہ لوح خواتین کو بے نظیر انکم سپورٹ کی امداد اور راشن دلوانے کا جھانسہ دے کے انہیں سمیں فروخت کر رہا تھا جس پر ڈی ایس پی بورے والا نے متاثرہ خواتین کی نشاندہی پر تینوں افراد کو گرفتار کر کے گاڑی اور سمیں قبضہ میں لینے کے بعد مزید کاروائی کیلئے انہیں تھانہ ماڈل ٹاون پولیس کے حوالے کر دیا ڈی ایس پی محمد عمر فاروق کے مطابق نیشنل ایکشن پلان کے مطابق کوئی بھی شخص فرنچائز کے علاوہ کسی دوسری جگہ پر موبائل فون کی سمیں فروخت نہیں کر سکتا ان میں کئی سموں کو آگے جرائم پیشہ افراد کو فروخت کرنے کا بھی دھندہ کیا جاتا ہے۔
