کمشنر ملتان عامر خٹک کا بورے والا میں آٹا تقسیم پوائنٹ کا دورہ،انتظامات کا جائزہ

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)کمشنر ملتان ڈویژن کا بورے والا میں آٹا تقسیم پوائنٹ کا دورہ،انتظامات کا جائزہ،آٹے کی فول پروف تقسیم کو یقینی بنانے اور عوامی شکایات کے فوری ازالہ کی ہدایات جاری کیں،آٹے کی تقسیم کیلئے کئے گئے انتظامات اور سیکورٹی کی صورتحال پر اظہار اطمینان،تفصیلات کے مطابق کمشنر ملتان ڈویژن کمشنر ملتان ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ،ڈی پی او وہاڑی عیسی خاں سکھیرا اور دیگر انتظامی افسران کے ہمراہ قائد اعظم سٹیڈیم جمنیزیم گراونڈ میں بنائے گئے مفت آٹا تقسیم سنٹر کا اچانک دورہ کیا کمشنر ملتان نے آٹا کی تقسیم کے مختلف مراحل پر کئے جانے والے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار واقعہ کے پیشن نظر انتظامات کو مزید بہتر بنانے اور عوام کی سہولت کیلئے سنٹر کو کرکٹ سٹیڈیم میں منتقل کرنے کی ہدایات جاری کیں اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر عبدالباسط صدیقی اور ڈی ایس پی محمد عمر فاروق کی جانب سے عام اہلکاروں کی طرح نظم و ضبط کے قیام میں عملی طور پر خدمات انجام دینے پر اطمینان کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے مفت آٹا کی تقسیم سے روزانہ لاکھوں افراد کو خاطر خواہ ریلیف مل رہا ہے جس کے حصول کیلئے عوام کو صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیئے کیونکہ آٹے کی کوئی کمی نہیں ہر حقدار کو آٹے کے اس ریلیف پیکیج کی فراہمی ہوممکن طور پر یقینی بنائی جائے گی جہاں بھی کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آیا ہے اس میں عوام کی جانب سے بدنظمی کا مظاہرہ کیا گیا۔