الیکشن ملتوی کئے جانے کے خلاف وکلاء برادری کی ہنگامی پریس کانفرنس

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)الیکشن کمیشن کی جانب سے سپریم کورٹ کے فیصلہ کے برعکس الیکشن ملتوی کئے جانے کے خلاف بورے والا بار کے وکلاء کی ہنگامی پریس کانفرنس،آئین و قانون کی بالادستی کیلئے چیف جسٹس کے ساتھ کھڑے ہونے کا عزم،آئین و قانون شکنی کی مزمت،عمران خان کے خلاف ناجائز مقدمات اور بیرسٹر حسان نیازی کی گرفتاری کے خلاف متفقہ قرارداد منظور،تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے سپریم کورٹ کے فل بنچ کے فیصلہ کے برعکس الیکشن ملتوی کئے جانے کے خلاف آج بورے والا میں انصاف لائرز فورم کے راہنماوں نے ہنگامی پریس کانفرنس کی جس میں پی ٹی آئی کے سابق ٹکٹ ہولڈر امیدوار صوبائی اسمبلی بیرسٹر خالد نثار ڈوگر،انصاف لائرز فورم کے صوبائی راہنماء ملک فاروق احمد اعوان،سابق ضلعی صدر آئی ایل ایف چوہدری مختار احمد جٹ،جنرل سیکرٹری بارمیڈم راحیلہ منور،سابق صدور بار میاں جاوید بیٹو،ملک فرقان یوسف،سابق سیکرٹری بار میاں رمیض بیٹو،کاشف جٹھول،شہباز الرحمان بھٹہ،نصر اقبال چیمہ،سابق نائب صدور مبین احمد بھٹی،میڈم نورین اسلم،ملک نعیم احمد اور دیگر وکلاء نے شرکت کی مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں آئین و قانون کی بالادستی کیلئے وکلاء برادری چیف جسٹس کے ساتھ کھڑی ہے کیا اس ملک میں اسٹیبلشمنٹ یا الیکشن کمیشن کو کوئی اختیار ہے کہ وہ آئین شکنی کریں آئین سب پر برابر لاگو ہونا چاہیئے الیکشن کمیشن نے واقعی منشی کا کردار ادا کیا ہے اور اسکے پیچھے جو طاقت ملک کے آئین کے ساتھ یہ کروا رہی ہے انکو بھی پیغام ہے کہ وکلاء نے آئین و قانون کا تحفظ کرنا جانتے ہیں جس کیلئے وہ احتجاج کا ہر رستہ اختیار کریں گے پریس کانفرنس میں اجتماعی قرارداد میں الیکشن کمیشن کے غیر آئینی اقدام کا فوری نوٹس لینے،عمران خان کے خلاف بے شمار ناجائز مقدمات کی مذمت انکے فوری اخراج،بیرسٹر حسان نیازی کو مقدمہ میں ضمانت کے باوجود گرفتار کرنے کی مذمت اور آئین اور قانون کی بالادستی کیلئے چیف جسٹس کے ساتھ کھڑے ہونے کی متفقہ قرارداد بھی منظور کی۔
