مفت آٹا ریلیف پیکیج کے تحت بورے والا میں 6 ٹرکنک پوائنٹس بنا دیئے گئے

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)مفت آٹا ریلیف پیکیج کے تحت بورے والا میں 6 ٹرکنک پوائنٹس بنا دیئے گئے،بہتر انتظامات کی وجہ سے شہریوں کو بآسانی آٹے کی فراہمی جاری،سیکورٹی کے فول پروف انتظامات،عوام کا اظہار اطمینان،تفصیلات کے مطابق حکومت کی طرف سے عوام کو مفت آٹے کے تھیلوں کی تقسیم کیلئے ڈی سی وہاڑی سید آصف حسین شاہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر عبدالباسط صدیقی اور چیف آفیسر امتیاز احمد جوئیہ کی قیادت میں تحصیل بھر میں چھ بڑے ٹرکنک پوائنٹس قائم کردیئے گئے جہاں پر روزانہ 15 ہزار سے زائد تھیلے عوام میں مفت تقسیم کئے جا رہے ہیں سٹیڈیم میں قائم ٹرکنک پوائنٹس پر فول پروف انتظامات کی وجہ سے عوام کا آٹے کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار شہریوں کا کہنا ہے کہ انہیں کسی قسم کی مشکل نہیں آٹے کا حصول آسان بنا دیا گیا بیٹھنے کیلئے سایہ دار انتظار گاہ اور پینے کیلئے پانی کا انتظام ہے شہریوں نے انتظامات کو بھی تسلی بخش قرار دیا ہے۔