دو نامعلوم مسلح ڈاکو مقامی تاجر سے 70 ہزار نقدی اور قیمتی سامان چھین کر فرار

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)دو نامعلوم مسلح ڈاکو مقامی تاجر سے 70 ہزار نقدی،موٹر سائیکل اور موبائل فون چھین کر فرار،واقعہ تھانہ گگومنڈی کی حدود میں پیش آیا،مقدمہ درج نہ ہو سکا،تفصیلات کے مطابق وہاڑی بازار کے مقامی تاجر محمد اعظم گجر سکنہ حبیب کالونی اپنے ساتھی محمد یونس کے ہمراہ کانوانوالا چوک گگومنڈی سے ریکوری کی رقم لیکر واپس گھر آ رہے تھے کہ نواحی گاوں 255/ ای بی کے قریب دو نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے انہیں روک کر گن پوائنٹ پر ان سے 70 ہزار روپے نقدی،موٹر سائیکل،موبائل فون اور شناختی کارڈ سمیت دیگر ضروری کاغذات چھین کر فرار ہو گئے واقعہ کی اطلاع اور تحریری درخواست تھانہ گگومنڈی پولیس کو دے دی گئی لیکن تاحال مقدمہ بھی درج نہیں کیا۔