جشن بہاراں یوم پاکستان فٹ بال ٹورنامنٹ الخالد فٹ بال کلب نے جیت لیا

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)جشن بہاراں یوم پاکستان فٹ بال ٹورنامنٹ الخالد فٹ بال کلب نے جیت لیا،فائنل میں طفیل شہید فٹ بال کلب کو پینلٹی ککس پر ہرا دیا،تفصیلات کے مطابق جشن بہاراں یوم پاکستان فٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل میں گزشتہ روز گورنمنٹ کالج فٹ بال گراؤنڈ میں طفیل شہید فٹ بال کلب اور الخالد فٹ بال کلب کے مابین کھیلا گیا جو مقررہ وقت پر بغیر کسی گول کے برابر رہا فائنل میچ کو فیصلہ کن بنانے کیلئے دونوں ٹیموں کو پانچ پانچ پینلٹی ککس دی گئی جس پر الخالد فٹ بال کلب نے تین کے مقابلے میں چار گول سے کامیابی حاصل کر کے فائنل اپنے نام کر لیا فائنل میچ کے مہما نان سابق ایم پی اے میاں عرفان دولتانہ اور سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی و امیدوار صوباءی اسمبلی چوہدری محمد عاشق آرائیں تھے میچ کے اختتام پر مہمانوں نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں ٹورنامنٹ انتظامیہ میں انعامات تقسیم کیے میچ کو ریفری ڈپٹی ریفریز عبداللطیف ڈوگر شاہد اقبال اور محمد الیاس نے سپروائز کیا اس موقع پر سابق سیکرٹری ڈی ایف اے وہاڑی اصغر علی جاوید،سابق نائب صدر بورے والا بار ملک فیاض مالک اعوان ایڈووکیٹ،چوہدری بشیر احمد پنجاب پولیس،چوہدری مشتاق احمد آرائیں صدر تنظیم الفجر بورے والا،قاضی محمد یعقوب ننھا،چوہدری ندیم منظور گجر،دلدار خان بلا،آصف گوجر،رانا حسن،بلا،محمد آصف اور دیگر بھی موجود تھے فائنل میچ کو دیکھنے کیلئے شائقین کی بڑی تعداد گراؤنڈ میں موجود تھی۔