محرم الحرام کا مہینہ تمام مسالک کیلئے رواداری،برداشت،قربانی اور وحدت کا پیغام دیتا ہے ۔ بلاول حمید بٹ
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)مسلم لیگ(ن)کے راہنماءبلاول حمید بٹ نے کہا ہے کہ محرم الحرام کا مہینہ تمام مسالک کیلئے رواداری،برداشت،قربانی اور وحدت کا پیغام دیتا ہے،حضرت امام حسین رضہ نے یزیدیت کے خلاف اپنی لازوال قربانی سے وہ تاریخ رقم کی جس کی مثال دنیا میں نہیں ملتی اس واقعہ سے سبق ملتا ہے کہ ظالم اور جابر کے خلاف ڈٹ جاﺅ جس کے لئے جان کی بھی پرواہ نہیں کرنی چاہیے جبکہ ظالم کا ساتھ دینا کسی بھی مومن کا شیوہ نہیں فرقہ وارانہ اور تشددکی آگ بھڑکانے والے اسلام دشمن ہیں ان اسلام دشمنوں اور انسانیت کے قاتلوں کے خلاف بھی ہمیں شہداءکربلا کی طرح ڈٹ جانا ہو گا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹیلی فون پر بورے والا اپڈیٹس نیوز کے چیف ایڈیٹر چوہدری اصغر علی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔