دسویں محرم یوم عاشورہ انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)دسویں محرم یوم عاشورہ انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا،ذوالجناح اور تعزیے کا مرکزی جلوس امام بارگاہ حسینیہ ایچ بلاک سے برآمد ہوا،اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گیے تھے،جلوس کے داخلی اور خارجی راستوں کو خار دار تاروں سے بند کر کے یہاں سے گزرنے والے تمام افراد کو چیک کرنے کے بعد اندر جانے کی اجازت تھی جلوس میں عزاداران زنجیر زنی اور ماتم کرتے ہوئے نوحہ خوانی بھی کر رہے تھے۔