ہمارا مقصد ہر بچے کو سکول میں داخل کروا کر اسکو معاشرے کا مفید شہری بنانا ہے۔میڈم صدف نذیر

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)ڈپٹی ڈی ای او میڈم صدف نذیر چوہدری نے کہا ہے کہ ہمارا مقصد ہر بچے کو سکول میں داخل کروا کر اسکو معاشرے کا مفید شہری بنانا ہے،محکمہ سکول ایجوکیشن سرکاری سکولوں میں داخلوں بارے بہت سرگرم ہے اسی وجہ سے پچھلے ادوار کی نسبت اس سال سرکاری سکولوں میں داخلے لینے والوں میں اضافہ ہو رہا ہے جو کہ سرکاری سکولز کے تعلیمی معیار کا منہ بولتا ثبوت ہے،ان خیالات کا اظہارانہوں نے اپنے دفتر میں داخلہ مہم کے سلسلہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ یہ آگاہی مہم پنجاب بھر کی طرح تحصیل بورے والا میں بھی جاری رہے گی تا کہ کوئی بچہ تعلیم سے محروم نہ رہ سکے دریں اثناءدوران سروس وفات پا جانے والے سرکاری ملازم کی بیوہ کو محکمہ کی طرف سے امدادی چیک دیا اور ملازم کے بیٹے کو رول 17 اے کے تحت سرکاری نوکری کے آرڈر بھی دیئے دوران سروس وفات پانے والے ملازمین کے بچے ملازمت کا قانونی حق رکھتے ہیں ایسے معاملات میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی۔