بلیک میں کھاد فروخت کرنے پر انتظامیہ کی کاروائیوں کے بعد کھاد مافیا کی ہڑتال،کھاد ڈیلرز کا ایکا

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)ذخیرہ اندوزی اور بلیک میں کھاد فروخت کرنے پر انتظامیہ کی کاروائیوں کے بعد کھاد مافیا نے ہڑتال کر دی،کھاد ڈیلرز نے ایکا کر لیا،کسان یوریا کھاد کے حصول کیلئے دربدر ہو گئے،تفصیلات کے مطابق حکومتی ہدایات کی روشنی میں انتظامیہ نے کھاد ڈیلرز کے خفیہ گوداموں میں بلیک میں فروخت کیلئے پڑی کھاد برآمد کر کے کاروائیوں کا سلسلہ شروع کیا تو کھاد ڈیلرز نے ایکا کر کے اپنی من مانی نہ ہونے پر ہڑتال کر دی اور گوداموں میں موجود ہزاروں بوری کھاد کی فروخت کنٹرول ریٹ پر روک دی جس کی وجہ سے کسان کھاد کے حصول کیلئے دھکے کھانے پر مجبور ہو چکے ہیں آل پاکستان کسان اتحاد کے صدر سردار یاسر لطیف نے مطالبہ کیا ہے کہ کھاد مافیا کے خلاف اس بے بنیاد ہڑتال پر کاروائی کی جائے اور گوداموں میں پڑی کھاد کو قبضہ میں لیکر کنٹرول ریٹ پر فروخت کیا جائے۔