انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی کے جنرل سیکرٹری سمیت تمام عہدیداران نامزد،ندیم انور جنرل سیکرٹری نامزد

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید)انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی کے جنرل سیکرٹری سمیت تمام عہدیداران نامزد،چوہدری محمد عاشق آرائیں گروپ کے چوہدری ندیم انور جنرل سیکرٹری نامزد،تفصیلات کے مطابق انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی کی صدارت کے لیے گذشتہ روز الیکشن ہوئے جس میں چیئرمین بلدیہ چوہدری محمد آرائیں گروپ کے امیدوار حاجی ظہور اکرام ماجد نے76ووٹوں کی واضع برتری سے کامیابی حاصل کرنے کے بعد اپنے گروپ لیڈر چوہدری محمد عاشق آرائیں اور دیگر ساتھیوں کی مشاورت کے بعد جنرل سیکرٹری سمیت تمام عہدیداران کا بھی اعلان کر دیا جس کے مطابق سینئر نائب صدر حاجی عامر شکیل(نیوالرحمن کمیشن شاپ)،نائب صدر چوپدری طاہر محمود(حیدری کمیشن شاپ)،جنرل سیکرٹری چوہدری محمد ندیم انور(چوہدری ٹریڈرز)،جوائنٹ سیکرٹری ماجد سلیم(ماجد سلیم اینڈ کمپنی)،فنانس سیکرٹری محمد غضنفر علی(داتا ٹریڈرز)،سیکرٹری انفارمیشن محمد احتشام داﺅد(داﺅد اینڈ کمپنی)،12رکنی مجلس عاملہ میں حاجی منظور حسین،محمد سلیم،ذوالفقار احمد،ملک محمد امین،محمد ندیم رفیق،فقیر محمد شاکر،محمد صادق،راﺅ محمد زاہد،شیخ جاوید احمد،محمد رمضان،سید رضوان شاہ،اور شیخ مشتاق احمد کو نامزد کر دیا گیا کامیابی حاصل کرنے والے گروپ کے قائد چوہدری محمد عاشق آرائیں نے تمام نو منتخب عہدیداران کو مبارک باد دی ہے۔