پی ڈی ایم ٹولہ غربت کی بجائے غریبوں کو ختم کرنے پر تل گیا ہے۔عون عباس بپی

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)پی ٹی آئی ساؤتھ پنجاب کے صدر سینٹر عون عباس بپی نے کہا ہے کہ عمران خان ملک میں قانون کی حکمرانی کی جنگ لڑ رہا ہے پی ڈی ایم ٹولہ غربت کی بجائے غریبوں کو ختم کرنے پر تل گیا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں گزشتہ روز پی ٹی آئی راہنما و امیدوار قومی اسمبلی میاں افضل کریم بیٹو سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین ملک کی لوٹی ہوئی دولت واپس لانے کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں ملک اس وقت دیوالیہ ہو چکا ہے اور پی ڈی ایم شاہ خرچوں کا ٹولہ سیر سپاٹے کرنے میں مصروف ہے (ن)لیگ کے وزراء اور مشیروں نےعدلیہ پر حملہ اوور ہیں اور انہوں نے معزز عدالت کے خلاف ایک محاذ کھول دیا ہے اس کا نوٹس اعلی عدلیہ کو لینا چاہیے۔