ہوشربا مہنگائی کے خلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے،حکومت کے خلاف نعرے بازی

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)ہوشربا مہنگائی کے خلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے،پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ،حکومت کے خلاف نعرے بازی،تفصیلات کے مطابق مقامی شہریوں کی جانب سے ہوشربا مہنگائی کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جس کی قیادت پی ٹی آئی کے سینئر راہنماء چوہدری اعجاز اسلم،جوائنٹ سیکرٹری ساوتھ پنجاب ملک فاروق احمد اعوان،سٹی جنرل سیکرٹری سردار راشد عظیم،سماجی راہنماء ڈاکٹر سہیل عزیز،سابق وائس چیئرمین وزیر اعلی پنجاب شکایات سیل مولانا عمران صدیقی،تحصیل جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی چوہدری رمضان جٹ،سینئر راہنماء عبدالروف چوہدری، ملک امتیاز احمد،محمد ارشد سعید اور دیگر نمائندہ شخصیات نے کی اس موقع پر مقررین نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکمران اس ناقابل برداشت مہنگائی کے بعد اب حکومت چھوڑ دیں عوام کو مزید زندہ درگور نہ کریں آئی ایم ایف کے ایجنڈے کی تکمیل کیلئے حکمران اب عوام سے جینے کا حق بھی چھین لینا چاہتے ہیں عوام کی اب اتنی سکت بھی نہیں رہی کہ وہ مہنگائی کے خلاف سڑکوں پر بھی نکل سکیں کیا حکمران کسی خونی انقلاب کا انتظار کر رہے ہیں ہماری جان چھوڑ دیں امریکہ اور آئی ایم ایف کی غلامی ہمیں کسی طور پر بھی قبول نہیں ملکی اثاثے فروخت کرنے کے ساتھ ساتھ حکمران اب لگتا ہے ملکی ایٹمی اثاثے بھی فروخت کر دینا چاہتے ہیں الیکشن کروائیں اور گھر جائیں۔