عوام مہنگائی کے ہاتھوں پریشان ہو کر خودکشیاں کر رہے ہیں۔سید سلیم شاہ

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)تحریک لبیک پاکستان حلقہ پی پی 230 کے راہنما سید سلیم حسین شاہ نے کہا ہے کہ ناعاقبت اندیش حکمرانوں نے اپنے اقتدار کو طول دینے کیلئے ملک کے 22 کروڑ سے زائد عوام کو مہنگائی کے سونامی میں پھینک دیا ہے یہ لوگ مہنگائی ختم کرنے کا نعرہ لگا کر اقتدار میں آئے تھے لیکن حکمرانوں نے پٹرولیم مصنوعات میں بڑا اضافہ کر کے عوام کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے عوام مہنگائی کے ہاتھوں پریشان ہو کر خودکشیاں کر رہے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تاریخی ہوشربا اضافے سے اشیائے ضروریہ کی ہر چیز عوام کی قوت خرید سے باہر ہو گئی ہے جس سے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافہ ہو گیا ہے غریب لوگ تو اب اپنے عزیزوں اقارب کی خوشی غمی میں بھی شریک نہیں ہو سکیں گے پہلے ہی گیس اور خوردنی تیل و گھی بھی غریب کی پہنچ سے باہر ہو چکا ہے بیروزگاری میں اضافے نے جرائم کی وارداتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔