سیرین ان ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ 3 مارچ سے قائد اعظم سٹیڈیم بورے والا میں شروع

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)ویٹرنز کرکٹ کلب بورے والا کے زیر اہتمام دوسرا آل پاکستان سیرین ان ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ 3 مارچ کو قائد اعظم سٹیڈیم بورے والا میں منعقد ہو گا ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائزر بریگیڈئر(ر) عامر ہاشمی اور ڈاکٹر شاہد صدیق کے مطابق ٹورنامنٹ میں قومی کھلاڑیوں پر مشتمل ملک بھر کی نامور ٹیمیں شرکت کریں گی قومی سطح کے اس ٹورنامنٹ کی چیمپئن ٹیم کیلئے 5 لاکھ اور رنر اپ ٹیم کیلئے 3 لاکھ روپے کیش انعام ہو گا جبکہ ٹورنامنٹ کے بہترین بیٹسمین،باﺅلر اور بہترین آل راﺅنڈر کیلئے تین موٹر سائیکلز کے انعامات رکھے جائیں گے اسی طرح ہر میچ کے مین آف دی میچ کے علاوہ سیمی فائنل اور فائنل کے مین آف دی میچ کیلئے پرکشش انعامات رکھے جائیں گے ٹورنامنٹ کیلئے تمام انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے ٹورنامنٹ پی سی بی کے قواعد وضوابط کے مطابق کھیلا جائے گا۔