میپکو کی طرف سے کل 4 فروری کیلئے بجلی کی بندش کا شیڈول جاری

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)میپکو کی طرف سے کل 4 فروری کیلئے بجلی کی بندش کا شیڈول جاری کر دیا گیا میپکو ڈویژن بورے والا کی طرف سے گرڈ اسٹیشن بورے والا پر 11 کے وی لائنوں کی تبدیلی کے سلسلہ میں کل 4 فروری بروز ہفتہ کو صبح 9:30 بجے سے شام 5:30 بجے تک معصوم شاہ،سٹی4،ظہیر نگر،گگو،غلہ منڈی بورے والا،سٹی 1،مجاہد کالونی اور صابر رضا شہید فیڈرز سے منسلک علاقوں میں بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔