ہم قائد اعظم کے افکار اور انکے فرمودات پر کتنا عمل کر رہے ہیں ؟ ۔محمد ظفر بزدار

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)ڈی پی او وہاڑی محمد ظفر بزدار نے کہا ہے کہ 25 دسمبر قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش پر ہمیں آج یہ سوچنا ہو گا کہ کیا ہم وطن عزیز کی بقاء اور اسکے استحکام کیلئے قائد اعظم کے افکار اور انکے فرمودات پر کتنا عمل کر رہے ہیں اور قائد اعظم محمد علی جناح کی خدمات اور لاکھوں انسانی جانوں کی قربانیوں کے بعد حاصل ہونے والے اس وطن کی حفاظت کیسے کرنی ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے معروف سیاسی سماجی و کاروباری شخصیت،وائس چئیرمین وزیر اعلی شکایت سیل وہاڑی،صدر تنظیم تاجران وہاڑی اور سینئر راہنما پاکستان مسلم لیگ(ق) چوہدری محمد صدیق یوسف آرائیں کے دفتر میں قائد اعظم کی سالگرہ کا کیک کاٹنے کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈی ایس پی بورے والا مہر وسیم سیال،صدر بار چوہدری محمد صدیق آرائیں،چوہدری شوکت علی،شہزاد مصطفی چوہان،چوہدری حامد تاج،میاں اصغر،ڈاکٹر ندیم،چوہدری ادریس سمیت کسان اتحاد راہنماوں اور مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے سیاسی و کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔