پاکستان یوگا کونسل کی طرف سے پہلے “قائد اعظم یوگا ایوارڈ” کی تقریب

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)پاکستان یوگا کونسل کی طرف سے پہلے “قائد اعظم یوگا ایوارڈ” کی تقریب،بانی پاکستان کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا،یوگیوں کے ڈھول کی تھاپ پر روائتی بھنگڑے،ضلع بھر سے یوگیوں کی کثیر تعداد میں شرکت،تفصیلات کے مطابق پاکستان یوگا کونسل کی طرف سے “یوگا کلب بورے والا” کی ایڈوائزری کمیٹی کے زیر اہتمام قائد اعظم سٹیڈیم جمنیزیم ہال میں “قائد اعظم یوگا ایوارڈ” کی تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی پیٹرن انچیف پاکستان یوگا کونسل یوگی ریاض احمد کھوکھر جبکہ مہمان خاص ریجنل ڈائریکٹر پنجاب گروپ آف کالجز پروفیسر مجید اکبر تھے اس تقریب میں یوگا کلب وہاڑی،505/ ای بی دیگر کلبوں کے یوگا ممبران نے شرکت کی تقریب میں یوگا کیلئے بہترین خدمات انجام دینے والے یوگیوں کو “قائد اعظم یوگا ایوارڈ” تقسیم کئے گئے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیٹرن انچیف پاکستان یوگا کونسل یوگی ریاض احمد کھوکھر،ڈائریکٹر پنجاب کالج پروفیسر مجید اکبر،پرنسپل گورنمنٹ کالج آف کامرس پروفیسر ڈاکٹر عبدالشکور،وہاڑی سے یوگا ٹیچر چوہدری جاوید اقبال،ظفر علی بھٹی،میاں محمد اشرف ایڈووکیٹ اور صدر پریس کلب چوہدری اصغر علی جاوید نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم نے ہمیں ایک آزاد وطن حاصل کر کے دیا اور ہمیں چاہیئے کہ انکے افکار کی روشنی میں اسکے استحکام اور ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ یوگا کونسل ملک بھر میں صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کیلئے کوشاں ہے جس میں حکومت کو بھی چاہیئے کہ ملک کو صحت مند بنانے کیلئے یوگا کی ترویج و ترقی کیلئے ممکنہ وسائل بروئے کار لائے یوگا کا ایک میٹ ہسپتال کا ایک بیڈ کم کر سکتا ہے اگر ہسپتالوں کو ویران کرنا ہے تو کھیل کے میدان آباد کرنا ہونگے آخر میں یوگیوں نے ڈھول کی تھاپ پر روائتی بھنگڑے ڈالے اور خوب ہلہ گلہ کیا۔