قائد اعظم کے ملک کو ترقی یافیہ بنانے کیلئے ہر پاکستانی عملی جدوجہد کرے۔مسلم لیگی راہنما

بورے والا(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ(ن) کے پبلک سیکرٹریٹ سیٹلائٹ ٹاﺅن میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی سالگرہ تقریب زیر صدارت ممبر پنجاب اسمبلی سردار خالد محمود ڈوگر ایڈووکیٹ منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی سابق ایم این اے چوہدری نذیر احمد آرائیں تھے اس موقع پر مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ کے ضلعی صدر منظور برکت ماڑی والا،چوہدری نعیم شان سٹی جنرل سیکرٹری،چوہدری صولت شریف،علی پاشابھٹی،چوہدری طیب رشید،سٹی صدر شاہد نواب خان،رانا محمد افضل،مہر محمد خباب علی خان،چاند لیاقت،کامران منظور ہاشمی،نعمان فاروق،حاجی جنید بھٹی،سلمان چوہدری،رانا محمد یونس اور محمد شہباز کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے سب نے قائد کی سالگرہ کیک کاٹا ملک کی سلامتی خوشحالی کیلئے دعا کی۔